22 فروری 2018 - 15:34
صہیونی فوجی کمانڈر کا غزہ کی ۵۱ روزہ جنگ میں شکست کا اعتراف

صہیونی ریاست کے فوجی کمانڈر جنرل “زیکا فوگل” نے اعتراف کیا ہے کہ ۲۰۱۴ میں رونما ہوئی غزہ کی ۵۱ روزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کو شکست کا سامنا ہوا اور یہ رژیم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ کی رپورٹ کے مطابق، جنرل فوگل نے غزہ میں حماس کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور حزب اللہ صرف دو مزاحمتی ٹولیاں نہیں بلکہ یہ دو منظم اور طاقتور فوجیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور حزب اللہ اس کوشش میں ہیں کہ اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر جنگ کے میدان میں کھینچیں اس لیے کہ یہ دونوں گروہ ایران کی حمایتوں کے سائے میں ہمیں ہر طرف سے گھیرنا چاہتے ہیں۔

..............

242